فرانس میں بلدیاتی الیکشن کے نتائج ، سوشلسٹ حکمرانوں کی نیندیں حرام

France

France

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے بلدیاتی الیکشن میں قدامت پسندوں کی کامیابی نے سوشلسٹ حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دیں۔ فرانس میں بلدیاتی اداروں کے الیکشن کا عمل اتوار کو مکمل ہو گیا، جس میں صدراولاند کی سیاسی پارٹی کو بھاری شکست کا سامنا رہا، جبکہ قدامت پسنداتحاد (Union for a Popular Movement) عوامی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ فرانسیسی وزیراعظم ڑاں مارک ایغْو نے اپنی پارٹی کی خراب کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی پارٹی کی شکست کو تسلیم کر لیا ہے۔

مبصرین کے مطابق سوشلسٹ پارٹی کی ناکامی میں صدر فرانسوا اولاند کی غیر مقبولیت نے اہم کردار ادا کیا۔