پیرس (جیوڈیسک) فرانس میں نئے ایمرجنسی قوانین کے تحت سات مساجد بند کر دی گئی ہیں۔
فرانس کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے یہ کارروائی پیرس پر دہشت گرد حملوں کے بعد منظور کئے گئے ایمرجنسی قوانین کے تحت کی ہے۔
وزیر داخلہ برنارڈ کیزنیو کا کہنا ہے کہ حکومت نے مشکوک سرگرمیوں پر پہلی بار کسی مذہبی مقام کو بند کرنے کی کارروائی کی ہے، پیرس حملے کے بعد اب تک ملک بھر میں 2000 سے زائد چھاپوں میں 332 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔