فرانس: ماحولیات کے علم برداروں کا ملک گیر مظاہرہ

Demonstration

Demonstration

فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) ماحولیاتی تحفظ کے لیے سرگرم تنظیموں نے صدر میکروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے تدارک کے لیے مزید اقدامات کریں۔

فرانس کے مختلف شہروں میں اتوار کو دسیوں ہزاروں مظاہرین نے سڑکوں پر مارچ کیا اور صدر ایمانوئل میکروں سے عالمی حدت سے نمٹنے سے متعلق مزید اقدمات کا مطالبہ کیا۔

یہ مظاہرے ماحولیات سے متعلق مجوزہ نئے قانون کے خلاف کیے گئے جو ماہرین کی نظر میں ناکافی ہے۔

اس احتجاج میں متعدد غیر سرکاری تنظیموں، ٹریڈ یونینوں اور طلبہ کارکنان نے حصہ لیا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس کے لیے ملک بھر میں تقریبا 160 پروگرام منعقد کیے گئے جس میں تقریباً سوا لاکھ لوگوں نے حصہ لیا۔ تاہم پولیس کے مطابق احتجاج میں پچاس ہزار سے کم لوگوں نے حصہ لیا۔

پیرس میں “ماحولیات کے قانون = پانچ برس کی مدت میں ناکامی” کے ایک بینر کے تحت بڑی تعداد میں لوگ ‘پلیس ڈی لا ریپبلک’ کے پاس جمع ہو ئے۔ اس میں شریک ایک کارکن پیٹریکا سامون کا کہنا تھا کہ انہیں میکروں کو دور صدارت سے کافی مایوسی ہو ئی ہے۔