فرانسیسی صدر فرانسکو ہالینڈ سے اسپین کے وزیراعظم ماریانو راجوے نے پیرس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماں نے یورپ میں نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی شرح پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس مسئلہ کو آئندہ ماہ یورپین کونسل کے اجلاس میں متفقہ طور پر پیش کرنے پر اتفاق کیا۔
ہسپانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یورپ میں اقتصادی بحران نہ ہونے کہ باوجود نوجوانوں میں بے روزگاری کا تناسب بہت زیادہ ہونا حیران کن ہے۔ اس موقع پر فرانسسی صدر کا کہنا تھا کہ یورپ میں بڑی حد تک مالی بحران پر قابو پایا جاچکا ہے لیکن اس کے باوجود نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر نہیں آنا تشویش ناک امر ہے۔