فرانس فیشن ویک کی رنگینیاں عروج پر

France Fashion

France Fashion

فرانس فیشن ویک کی رنگینیاں عروج پر ہیں۔ فیشن شو میں ٹوائیلائیٹ اسٹار کرسٹین اسٹورٹ کی آمد نے چار چاند لگا دیئے۔

خوشبووں کے شہر فرانس میں فیشن کا میلہ سجا ہے۔ رنگوں بھرے فیشن ویک میں ڈیزائنرز نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ دکھایا۔ حسین پہناوے اور دلکش ڈیزائنز نے فیشن شو میں روشنیاں بکھیر دیں۔ نازک سی ماڈلز نے ریمپ واک پر سہج سہج کر قدم رکھا اور دیدہ لباس کی نمائش کرکے شائقین کی داد وصول کی۔

فیشن کے دلدادہ لوگوں کو کسی ماڈل کے لباس کا رنگ بھایا تو کوئی رنگوں کے حسین امتزاج کو دیکھ کر بے ساختہ داد دینے پر مجبور ہوگیا۔ پیرس فیشن کی رونقوں میں اس وقت مزید اضافہ ہوا۔ جب ہالی ووڈ کی ٹوائیلائیٹ سیریز سے شہرت پانے والی اداکارہ کرسٹین اسٹورٹ نے شرکت کی۔