فرانس: سیلاب سے کم از کم 16 افراد ہلاک، بجلی کی فراہمی معطل

Floods

Floods

فرانس (جیوڈیسک) اطلاعات کے مطابق تین افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کا گھر سیلاب میں ڈوب گیا جبکہ پانچ افراد اپنی گاڑیوں کو پارک کرتے وقت ایک شیلٹر میں پانی آ جانے کے باعث پھنس کر ہلاک ہوئے۔

دریائے براغ کے حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی قریبی شہروں اور قصبوں میں داخل ہو گیا جسکی وجہ سے متاثرہ علاقے سے گزرنے والے موٹر وے کو بند کر دیا گیا ہے۔

سیلاب کے باعث تقربیاً 35,000 افراد بجلی سے محروم رہے۔ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے متاثرہ علاقے کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔