فرانس (جیوڈیسک) فرانس میں فٹبال کلبز پر بھی 75 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا۔ فرانس میں زیادہ کمانے والوں سے 75فیصد ٹیکس کی وصولی کی فہرست میں فٹبال کلبز کو بھی شامل کر لیا گیا۔
فرانسیسی صدرکا کہنا تھا کہ ایک ملین یورو سے زائد کمانے والی ساری کمپنیاں ٹیکس جمع کرانے کی پابند ہیں۔ جن فٹبال کلبز نے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا یہ قانون ان پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ اس سے قبل ٹیکس کی ادائیگی پر نیشنز پرفیشنل کلبز یونین نے احتجاج کیا تھا۔ اور نومبر دسمبر میں ہونے والے سارے میچز میں شرکت نہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔