ممبئی (جیوڈیسک) فرانسیسی صدر سے علیحدگی کے بعد سابق خاتون اول ویلیری ٹرائیر ویلر نے سماجی کاموں کا بیڑہ اٹھا لیا ہے اور اس سلسلے میں وہ بھارت پہنچ گئی ہیں۔ 7 سال تک فرانس کے صدر فرانسوا اولاند کی شریک سفر رہنے والی ویلیری نے محبت میں دھوکا کھانے کے بعد نئی زندگی کی شروعات کر دی ہیں۔
فرانسیسی صدر سے باقاعدہ علیحدگی کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد سابق خاتون اول اگلے ہی روز سماجی کاموں کے سلسلے میں بھارت پہنچ گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویلیری کا یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا جس کے دوران وہ فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی۔