فرانس سے دوستی ، پاکستانیوں کا کرائی میں پروگرام ہوگا

France And Pakistan

France And Pakistan

پیرس (جیوڈیسک) معروف سیاسی سماجی شخصیت ملک اصغر محمد برہان اور ان کی برادری نے کرائی میں ایک عظیم شان اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ اجلاس پاکستان فرانس دوستی کے فروغ کے تحت ہورہا ہے۔

جس میں فرانس میں پاکستان کے سفیر غالب اقبال کے علاوہ کرائی کے میئر اور ارکان اسمبلی شرکت کریں گے جبکہ کرائی میں آباد فرانسیسی اور پاکستانی کمیونٹی کی بھاری تعداد اس تقریب میں شرکت کرے گی ۔توقع ہے کہ پاکستان کے سفیر غالب اقبال کرائی میں مقیم پاکستانیوں کی بھاری اکثریت کی سہولت کیلئے ہفتے میں ایک روز سفارت خانہ کے کیمپ آفس لگانے کا اعلان کریں گے۔

تاکہ وہاں مقیم پاکستانیوں کو ان کی دہلیزپر ضروری کاغذات کی تکمیل کا موقع فراہم کیا جاسکے۔ پیرس سے ساٹھ کلو میٹر کے فاصلہ پر آباد کرائی منی پاکستان کے طور پر جانا جاتا ہے یہاں پاکستان کے شہر سرگودھا کے مکین بھاری اکثریت میں آباد ہیں۔