پیرس (جیوڈیسک) پراسیکیوٹر برنارڈ فیرٹ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مسلح شخص نے کیمپ میں کھڑی ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے ایک خاتون اور اسکے دو بچوں کو قتل کر دیا۔
مرنے والوں میں چھ ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ خصوصی پولیس کے دو اہلکار موقع پر پہنچے تو مسلح شخص نے ان پر بھی فائرنگ کر دی جس سے ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔
پولیس کی جوابی کارروائی سے مسلح شخص زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔