فرانس (جیوڈیسک) میں اسکارف پہننے پر مسلم خاتون پر حملہ کے نتیجے میں متاثرہ خاتون کا حمل ضائع ہو گیا۔ اکیس سالہ متاثرہ خاتون نے کہا کہ دو حملہ آوروں نے انکے نقاب کو اتروانے کی کوشش کی بعد ازاں مزاحمت پر پیٹ پر لات ماردی۔ جس سے انکا حمل ضائع ہو گیا۔ پولیس کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور حملہ آوروں کا پتا لگایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اپریل 2011 سے فرانسیسی قانون کے مطابق فرانس میں برقعہ یا حجاب کرنے پر پابندی عائد ہے۔ دوسری جانب حالیہ واقعے کے بعد ہزاروں مظاہرین نے ارجنٹینوئل میں ٹاون ہال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔