فرانس: شدید برفباری نے کاروبار زندگی معطل، ایک شخص ہلاک

Snow

Snow

پیرس (جیوڈیسک) حکام کے مطابق چھٹیاں منانے کے لئے پہاڑوں کا رخ کرنے والی 15 ہزار گاڑیاں برفباری اور بارش میں پھنس گئیں۔

فرانس کے وزیر داخلہ برنارڈ کیزنوو نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔ پولیس کے مطابق بیلے ڈون پہاڑی سلسلے میں ایک گاڑی برف سے پھسل کر کھائی میں جا گری۔ گاڑی میں سوار ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

دوسری جانب انگلش چینل پر واقع بندرگاہ کلے طوفانی ہواؤں کے باعث بند کر دی گئی۔ ایک سو ساٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا کے باعث برطانیہ جانے والی کشتی سروس معطل کر دی گئی ہے۔