پیرس (جیوڈیسک) فرانسیسی صدر فرانسس ہولانڈے نے اعلان کیا ہے کہ فرانس یورپی یونین کے ضابطے کے مطابق 24 ہزار تارکین وطن کو پناہ دینے کے لیے تیار ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ فرانس اور جرمنی کے پلان کے مطابق 1 لاکھ 20 ہزار تارکین وطن کو یورپی یونین کے تمام 28 ممالک میں برابر تقسیم کیا جانا چاہیے۔