پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون، پارلیمنٹ سے ہنگامی حالات کو یکم نومبر تک بڑھانے کا مطالبہ کریں گے۔
برطانیہ میں دہشتگردی کے حملے کے بعد صدر امانوئیل ماکرون کی زیر صدارت فرانسیسی قومی سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس الائس پیلس میں منعقد ہوا۔
اجلاس کے بعد جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق صدر ماکرون، پارلیمنٹ سے ہنگامی حالات کو یکم نومبر تک بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے آئین کی تقویت کے لئے آئینی بل کی تیاری کا مطالبہ کریں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ماکرون نے دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کے موضوع پر کاروائیاں کرنے والے اداروں کے درمیان رابطے کو یقینی بنانے کے لئے قومی سلامتی کونسل سے منسلک ایک مرکز کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ پیرس میں 13 نومبر 2015 کو 6 مختلف مقامات پر اور 130 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے دہشت گردی کے حملوں کے بعد ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا تھا۔
گذشتہ سال 14 جولائی کو نائس شہر میں اور 84 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے دہشت گردی کے حملے کے بعدہنگامی حالات کی مدت میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا اور اس وقت تک آخری دفعہ 14 دسمبر کو اور 5 ویں دفعہ ہنگامی حالات کی مدت میں اضافہ کیا گیا۔