لندن (جیوڈیسک) لندن فرانس کی ماریون بارٹولی نے جرمنی کی سبائن لسکی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ لندن میں جاری سال کے تیسرے گرینڈ سلم میں ویمنز سنگلز کے فائنل میں ماریون بارٹولی نے سبائن لسکی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر پہلی بارومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔
پہلا سیٹ بارٹولی نیآسانی سے چھ ایک کے اسکور سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں لسکی نے بہتر کھیل پیش کیا۔ لیکن حریف کھلاڑی کے عمدہ کھیل کی بدولت انھیں کم بیک کرنے کا کوئی موقع نہیں ملا۔ بارٹولی نے دوسرا سیٹ چھ چار کے اسکور سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ماریون بارٹولی کے کیرئیر کا یہ پہلا گرینڈ سلم ٹائٹل ہے۔