لاس اینجلس(جیوڈیسک)انیسویں صدی میں فرانس اور میکسیکو کی جنگ پر بنائی گئی فلم دی بیٹل ریلیز ہو گئی ہے۔ شاندار ایکشن نے فلم کو بہترین وار موویز کی صف میں جگہ دے دی۔ دی بیٹل اٹھارہ سو باسٹھ میں میکسیکو پر فرانس کے حملے کی کہانی ہے۔
فلم میں میکسیکن فوج کے دستے کو دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے دکھایا گیا ہے۔ میکسیکو میں بنائی گئی اس فلم میں قدیم جنگ کے مناظر شاندار انداز میں فلمائے گئے ہیں۔ ملکی دفاع کے لیے میکسیکن سپاہیوں کا عزم اس فلم کا خاص موضوع ہے۔
جنگ کے مناظر اور سورماں کے مکالموں نے اسے جنگی موضوع پر بنائی گئی بہترین فلموں میں لاکھڑا کیا ہے۔ دی بیٹل مارچ میں میامی فلم فیسٹیول میں بھی شاندار پذیرائی حاصل کر چکی ہے۔