پیرس (زاہد مصطفی اعوان) وزیراعظم میاں نواز شریف کی طرف کشمیر کاز کو یورپین ممالک کے سربراہان تک پہنچانے کیلئے فرانس بھجوائے گئے دو رکنی وفد کے اعزاز میں پاکستان مسلم لیگ ( ن) فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپانے عشائیہ دیا جس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی نیشنل اسمبلی میں پاک فرانس دوستی کے صدرفانسوا پپونی نے کہا وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے فرانس بھجوائے جانے والے وفد نے فوٹوکی مدد سے مقبوضہ کشمیر ہونے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جو معلومات فراہم کی ہیںفرانسیسی اسمبلی میں آواز اٹھانے کیلئے موثر ثابت ہوں گی۔ہمیں کشمیر کی گھمبیر صورتحال سے بھر پور آگائی حاصل ہو ئی ہے۔
پیری فیت کے میئر نے اپنے خطاب میں دونوں ملکوں کو معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے پرزور دیا اور کہاکہ جنگ مسائل کا حل نہیں ( ن) لیگ برطانیہ خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرعالیہ افضل نے کہا کہ مناسب ہوتا کہ اس تقریب میں خواتین کو مدعو کیا جاتا سنیٹر عائشہ رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہ اقوام متحدہ میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طرف سے مسلئہ کشمیر پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کو جرات مندقدام قرار دیا اور فرانس آنے پر روشنی ڈالی وفاقی پارلمانی سیکرٹری رانا محمد افضل نے اپنے خطاب میں کہاموجودہ حکومت کو اقتدارمیں آنے سے قبل چیلنجوں اور موجودہ ملکی صورتحال پر تفصلی روشنی ڈا لی۔انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی حکومت نے مسلہ کشمیر کو جس طرح دنیا کے سامنے پیش کیا ہے ایسا کسی حکمران نے نہیں کیا ۔انشا ء اللہ اب کشمیر آزاد ہو کر رہے گا ۔انھوں نے کہا کہ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت بند کر ے۔
یو این اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنی قرار دوں کے مطابق مسلہ کا حل کروائے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین چوہدری شاہین اختر مختصر خطاب کیا اور کہاکہ اگر انڈیا نے پاکستان پر حملے کی ناپاک شازش کی تو اس کو منہ توڑ جواب کی بھی توقع رکھنی ہو گی ۔ چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن یورپ ایڈوائزری کونسل شمروز الہی گھمن ۔ ن لیگ کے صدر چوہدری ریاض پاپا جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ۔صدر پی ایم ایل این فرانس آزاد کشمیر راجہ اشفاق جنر ل سیکرٹری پی ایم ایل این آزاد کشمیر یورپ چوہدری نعیم اور نائب صدرحاجی مزمل حسین شامل تھے۔