فرانس کا مڈل کلاس طبقہ غریب سے غریب تر ہونے لگا: رپورٹ

France

France

پیرس (جیوڈیسک) فرانسیسی ملک بھر میں یورپی مالیاتی بحران کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق فرانس میں بیروزگاری کی شرح انتہائی خوفناک حد تک بڑھ چکی ہے لوگوں کی قوت خرید کم ہو گئی ہے جبکہ مڈل کلاس غریب سے غریب تر ہو رہی ہے۔

فرانس کا شمار دنیا کی پانچویں بڑی معیشت میں ہوتا ہے تاہم حکومتی اعداد وشمار کے مطابق کل آبادی کا تیرہ فیصد حصہ یعنی ساڈھے آٹھ ملین افراد غربت کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ خیراتی اداروں نے فرانسیسی حکومت کو دو دہائیوں سے جاری معاشی پالیسی بدلنے کی اپیل کی ہے۔