پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے قومی دن کے موقع پر ملٹری پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر، آرمی چیف اور عالمی راہنماؤں نے شرکت کی۔ فرانس میں بیستائل ڈے کو قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، اس موقع پر دارالحکومت پیرس میں ملٹری پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں شریک فوجیوں نے پہلی جنگ عظیم میں شامل 76 ملکوں کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ 14 جولائی 1789 کو بیسٹائل قلعے کی فتح کیا گیا تھا اور یہ کامیابی انقلابِ فرانس کا آغاز ثابت ہوئی تھی، پریڈ میں فرنسیسی صدر نکولس اولاند، آرمی چیف اور عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔
جبکہ تین ہزار سے زائد فوجی اہلکاروں نے تقریب میں حصہ لیا، دوسری طرف آج رات ایفل ٹاور پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔