پیرس (زاہد مصطفی اعوان) وزیر اعظم میاں نواز شریف دورہ امریکہ پر واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس نے میاں نواز شریف کے دورہ فرانس کو پاکستان کے لئے خوش آئند قرار دیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن یورپ کے چیف آرگنائزر شمروز الہی گھمن۔چیئرمین چوہدری شاہین اختر ۔صدر فرانس چوہدری ریاض پا پا ،جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے مشترکہ بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ امریکہ سے پاک امریکہ دوستی میں مضبوطی آئے گی ،پاکستان اور امریکہ نے مل کر دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے۔
انھوں نے وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں ۔اور ملکی سلامتی اور ترقی میں میاں نواز شریف کے شانہ بشانہ ہیں۔