تحریر:ستارہ امین کومل فرانس پیرس دھماکے بہت افسوس ناک تھے . اس کی ذمہ داعش نے قبول کرلی . آپ جانتے ہیں القاعدہ اور طالبان کو تخلیق کرنے والوں کی نء پیداوار داعش ہے فی الوقت تو داعش اپنے تخلیق کاروں کے گلے پڑ رہی . بھارت ٹی ٹی پی کو پاکستان کے خلاف اپنے مقاصد کے لیے استمال کرتا رہا ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت داعش کو پاک چین راہداری کے خلاف استمال کے لیے کوشش کر رہا ہے. مودی کے دورہ برطانیہ پر شدید ردعمل پایا جاتا تھا . برطانیہ اور یورپ میں بڑے بڑے مظاہرے بھی ہو? پیرس میں دہشت گردی کے بعد بھارت کے خلاف ردعمل پس منظر میں چلا گیا.
پیرس دہشت گردی کے پیچھے انڈیا کا ہاتھ بھی ہوسکتا ہے. اس قبیح فعل میں ہم اسرائیل کے ہاتھ کو بھی نظر انداز نہیں کر سکتے کیونکہ اسرائیل کی کئی مصنوعات کا یورپی یونین نے بائیکاٹ کیا تھا فرانس نے فلسطین کو تسیلم کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا . اسرائیل یورپی یونین کے اس بائیکاٹ کو شرمناک قرار دے چکا ہے . داعش بہت تیزی سے عالمی امن کے لیے خطرہ بنتی جارہی ہے .داعش عراق اور شام کے بہت سے علاقوں پہ قابض ہے داعش بھلے جتنی بھی طاقت وار ہو وہ امریکہ کے جدید فائٹر طیاروں تباہ کن میزائلوں اور راکٹوں کا توڑ نہیں ہے داعش بہت سے ممالک کو پٹرولیم مارکیٹ سے کم نرخوں پر فروغ کرتی ہے تو اب عالمی سپرپاور کیوں سورہی ہے .
ISIS
داعش کی اینٹ سے اینٹ کیوں نہیں بجاسکتی . عراق اور شام براہ راست اس کی دہشت گردی کی زد میں ہیں . ترکی اور سعودی عرب میں یہ بہت بڑی دہشت گردی کی وارداتیں کرچکی . افغانستان میں یہ مضبوط ہورہی ہے . اب فرانس کو تباہ کن دھچکا دیا ہے. کوئی ملک خود کو محفوظ مت سمجھے داعش کے پیچھے جس کا بھی ہاتھ ہے اس کے خلاف پوری دنیا متحد ہو تو عین ممکن ہے اس کا خاتمہ ہوجا? داعش بہت تیزی سے عالمی امن کے لی? خطرہ بن رہی ہے . سب سے پہلے شام میں ان کو تنہا کریں عراق میں ان پر ہاتھ ڈالیں دنیا میں جہاں کہیں ہے اس کا تعاقب کریں . دنیا کے ان تمام بڑے چوہدریوں کو اپنے مفاد سے بالاتر ہونا ہوگا. کوئی ملک خود کو محفوظ نہ سمجھے . یہ سعودی عرب اور ترکی میں دہشت گردی کراچکی عراق اور شام تو براہ راست اس کی زد میں ہیں افغانستان میں مضبوط ہورہی ہے .
اس کے پیچھے جس کا بھی ہاتھ ہو پوری دنیا کو متحد ہونا ہوگا . خوشبوؤں کے شہر پیرس میں بارود کی بو اٹھنے کے بعد مغرب میں ایک بار پھر اسلام کے خلاف نفرت کے جذبات کو ہوا دی جارہی ہے . ہم اچھی طرح جانتے ہیں ایران عراق جنگ میں لاکھوں مسلمانوں کے قتل کے لی? اسلحہ فراہم کیا. لاکھوں افغانوں کو جنگ کی بھٹی میں جھونکا . عراق میں پندرہ برس سے انسانیت کا قتل عام کیا جارہا ہے . اسلامی دنیا کے وسائل پر جو عناصر قابض ان کا سب کو معلوم ہے مسلم دنیا میں فرقہ واریت کا بیج بو کر دہشت گردی کو فروغ دیا جارہا ہے . جو روس کے خلاف لڑنے والوں کو مجاہد قرار دے اور سپورٹ کرے لیکن اگر وہ اس کے خلاف لڑیں تو دہشت گرد کہلا? جائیں .
Palestinians
منافقت کی انتہا ہے اسی طرح ہم جانتے ہیں عالمی چوہدری کا لے پالک فلسطین میں لاکھوں فلسطینی عوام کا لہو پی چکا ہے اس خون آشام بھیڑیے نے وہاں قتل و غارت ظلم کا بازار ہی گرم نہیں کیا مقدس مقامات کی بے حرمتی بھی کی ہے کوئی ایسا دن نہیں ہوتا جب یہ کسی مظلوم فلسطینی کے خون سے ہاتھ نہ رنگے. ان کا یار غار دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے ہوئیہے . کوئی ایسا دن نہیں آتا جب کشمیری خوانوں کو شہید نہ کیا گیا ہو. لاکھوں کشمیری شہید کرکے بھی اس کی خون پینے کی پیاس نہیں بجھتی .
وادی کشمیر لہولہان ہے . کبھی عالمی ضمیر نہیں جاگا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا . کیا مسلمانوں کا خون اتنا ارزاں ہے . طالبان کی طرح داعش بھی امریکہ کا لگایا ہوا پودا ہے . اس کو جڑ سے اکھاڑنے کی ذمہ داری اس ناسور کو پروان چڑھانے والوں کی ہے . دنیا بھر میں مسلمانوں کو تختہ مشق بنا رکھا ہے . روہنگیاء فلسطین کشمیر کے لوگوں کی حالت پر دل خون کے آنسو روتا ہے . صرف داعش القاعدہ کے دہشت گردوں کا خاتمہ ہی نہیں مسلمانوں پہ ظلم کرنے والوں کا صفایا بھی ضروری ہے . اسی طرح دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے۔