فرانس نے پی آئی اے کو رات بارہ کے بعد لیٹ اڑان بھرنے پر چالیس ہزار یورو جرمانہ کر دیا

PIA

PIA

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) فرانس نے پی آئی اے کو رات بارہ کے بعد لیٹ اڑان بھرنے اور مسافروں کو ذلیل خوار کرنے پر چالیس ہزار یورو جرمانہ کر دیا ۔پی آئی اے نے جرمانہ ادا کر دیا۔

تفصیل کے مطابق فرانس نے پی آئی اے کو فرانس سے اسلام آباد مقررہ وقت کے دوران آمد اور جانے کی خلاف ورزی کرنے پر چالیس ہزار یورو کا جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔جبکہ پی آئی اے حکام سے رابطہ کر نے پر معلوم ہو سکا ہے کہ یہ جرمانہ 2014میں دو بار فلائیٹ کو لیٹ اڑان بھرنے پر کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے پیرس ذمہ دار کے مطابق یہ جرمانہ ادا کر دیا گیا ۔جبکہ مسافروں کے ساتھ ناروائے سلوک اور ہتک آمیز سروس پر بھی پاکستانی کیمونٹی نالاں ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ملک کی ترقی کے لئے پی آئی اے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن ہمیں اتنا ہی ذلیل خوار کیا جاتا ہے۔

ہماری اس شکایت کے لئے حکومت فرانس ایک ٹال فری نمبر جاری کرے ۔اور ای میل ایڈریس فراہم کر ے تاکہ پی آئی اے کی شکایات پی آئی اے کی بجائے فرانس حکام کو کی جائیں تاکہ فرنچ حکام پی آئی اے سے مسائل حل کر وا سکیں ۔کیوں کہ ہماری ڈائریکٹ پی آئی اے تک شنوائی ناممکن ہے۔