فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانس میں اقتدار پارٹی کی جانب سے 18 سال سے کم عمر کی لڑکیوں کو عوامی مقامات پر اسکارف پہننے پر پابندی عائد کرنے کی تحریک کو قومی اسمبلی نے مسترد کر دیا۔
فرانس میں صدر امینول ماکرون کی جماعت ایل آر ای ایم کے ممبر اسمبلی ایرورے برگ اور جین باپٹز کی جانب سے پیش کردہ بل کو قومی اسمبلی میں رائے دہی کے ساتھ مسترد کر دیا گیا۔
کمیٹی نے اس شق کو حد سے زیادہ قرار دیا ہے۔
فرانس میں اقتدار پارٹی کے و ممبران اسمبلی نے 16 جنوری کو حکومت کی اکثریت کی مخالفت کے باوجود ’’مسلمانوں کے ساتھ تفریق بازی کرنے والے مسودے میں 18 سال سے کم عمر کی دوشیزاؤں پر عمومی مقامات پر اسکارف اوڑھنے کی پابندی لانے والی دو شقوں کو شامل کیا تھا۔
اس بل میں مساجد کے مالی امور کا زیادہ سختی سے جائزہ لینے اور مسلمانوں پر دباؤ ڈالتے ہوئے مسلمان انجمنان کی نگرانی میں سختی لانا اور مذہبی رہنماؤں کو بیرون ملک سے لائے جانے کی راہ میں رکاوٹیں وغیر شامل ہیں۔