پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مضافاتی علاقے میں ایک پولیس اہلکار نے اپنے سسر اور ہمسائیوں سمیت کُل 3 افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی ہے۔
روزنامہ لےپیریسی کے مطابق پولیس اہلکار نے پہلے اپنے ساس اور سُسر پر فائرنگ کی اور اس کے بعد اسے روکنے کی کوشش کرنے والوں پر فائر کرنا شروع کر دیا۔
امدادی ٹیموں کے جائے وقوعہ پر پہنچنے پر سُسر ہلاک ہو چکا تھا جبکہ ساس شدید زخمی تھی۔
اطلاع کے مطابق ہمسائیوں میں سے ایک کی لاش گاڑی کے اندر جبکہ دوسرے کی گاڑی کے قریب تھی۔
پیرس پولیس ڈائریکٹریٹ میں ملازم اس پولیس اہلکار نے بعد ازاں گھر کے باغیچے میں خود کشی کر لی۔
واقعے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں اور دعوے کے مطابق واردات کا تعلق کنبے کی داخلی چپقلش سے ہے۔