پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے شمالی قصبے روبیکس میں دو مسلح افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک بنک مینجر اور اسکے گھر والوں کو یرغمال بنا لیا گیا۔
پولیس کے مطابق بیلجیئم کی سرحد کے قریب واقع قصبے روبیکس میں دو کلاشنکوف بردار ایک سروس سٹیشن لوٹنے میں ناکامی کے بعد بینک مینجر کے گھر داخل ہو گئے اور گھر والوں کو یرغمال بنا لیا۔ یرغمالیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ مسلح افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے واقعے کا پیرس حملوں سے کوئی تعلق نہیں۔