فرانس: پولیس کی سابق صدر نکولس سرکوزی سے 15 گھنٹے تفتیش

Nicolas Sarkozy

Nicolas Sarkozy

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی سے 15 گھنٹے تفتیش کے بعد پولیس نے انہیں سول کورٹ میں پیش کیا گیا۔ سرکوزی پرکرپشن کے الزامات عائد کردیے گئے۔

سرکوزی کو پولیس نے منگل کی صبح تحویل میں لیا اور کرپشن کے الزامات پر 15 گھنٹے تک ان سے پولیس ہیڈ کوارٹر میں تفتیش کی گئی۔ پوچھ گچھ کے بعد سرکوزی کوپیرس کی سول کورٹ میں جج کے سامنے پیش کیا گیا۔

جہاں ان پر کرپشن کے الزامات عائد کر دیے گئے۔ نکولس سرکوزی پر 2007 ءمیں صدارتی مہم کے دوران مالی بے قاعدگیوں کا الزام ہے، فرانس کی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو پولیس نے تفتیش کے لیے حراست میں لیا ہے۔