پیرس (جیوڈیسک) فرانس میں صدارتی الیکشن 2017 کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ 23 اپریل کو الیکشن کا پہلا ٹوو ہو رہا ہے۔ اس وقت صدارتی دوڑ میں 11 امیدوار موجود ہیں۔
ابتدائی طور پر صدارتی دوڑ میں سب سے طاقتور سمجھنے جانے والے فرانسوا فیوں کی اتحادی جماعت UDI کی جانب سے ایک زبردست سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا گیا جو کہ پارٹی کے صدر Lagarde Jean-Christophe کے صدارت میں میریٹ ہوٹل پیرس میں ہوا جس میں پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبر آف پارلیمنٹ ، میئرز سینٹرز اور اہم افراد کے ساتھ ساتھ ” پاکستان عوامی تحریک فرانس “کے ایک وفد نے شرکت کی۔
UDI فرانس کی ایک سیاسی پارٹی ہے جو اگلے صدارتی الیکشن میں اپنا بھر پور کردار ا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ، پارٹی کے صدر Lagarde Jean-Christophe تین مارچ کو UMP سے موجودہ صدارت کے امیدوار فراسوا فیوں پر الزامات کے باعث اپنی حمایت کی واپسی اور کینڈیٹ کی تبدیلی کی بات کر چکے ہیں مگر سیاسی مصلحت کے تحت الیکشن 2017 میں فیوں ہی کے پلڑے میں ہیں۔