تحریر : اے کے راؤ فرانس میں صدارتی الکیشن 2017 کا پہلا ٹوور 23 اپریل کو ہو رہا ہے۔ جس کے لیے 147 افراد نے اپنے پیپرز جمع کروائے تھے جن میں اب تک 36 افراد صدارتی الکیشن کے لیے اہل قرار پائے ہیں جور توڑ جاری ہے۔ ابھی وقت ہے کون مقابلے میں رہتا ہے کون کرتا ہے کس پر احسان 23 اپریل سے پہلے بادل چھٹ چکے ہونگے۔
فرانس کی تمام پاپولر پارٹیوں نے اپنے کینڈیٹ نامزد کر دیے ہیں۔ موجودہ صدر فرانس فرانسواہولند کی سوشلسٹ پارٹی نے 49 سالہ Benoît Hamon کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔فرنٹ نیشنل کی Marine Le Pen پہلے ہی میدان میں ہیں۔
فرانس کے 2007 سے 2012 تک وزیراعظم رہنے والے François Fillon فرانسوا فیوں فرانس کے صدارتی الیکش 2017 میں (UMP) کی جانب سے صدارتی امیدوار ہیں ۔ 39 سالہ نوجوان سیاسدان Emmanuel Macron اپنی جاندار گفتگو اور پراگرسیو پروگرام کی وجہ سے ترقی پسند فرانسیسی عوام میں اپنا مقام بنا چکے ہیں۔
امید کی جارہی ہے کہ موجودہ 36 امیدواروں میں یہ چار ہی فرانس کے اگلے صدارتی الیکش کے پہلے ٹوور میں پہلی دوسری پوزیشن حاصل کر پائیں گے۔
امیداروں کی کثرت اور مین سٹریم پارٹیوں میں ایک سے زائد امیدوروں کے میدان میں ہونے سے 23 اپریل کو شائد ہی کوئی پارٹی 15 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کر پائے۔ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے فرانس میں اسی کے نظریات رکھنے والی فرنٹ نیشنل کی میری لاپن پہلی پوزیشن پر دستک دیتی نظر آتی ہیں۔