فرانس میں 23 اپریل کو صدارتی انتخابات کے موقع پر دہشت گردی کی کوشش انسداد دہشت گردی سیل نے ناکام بنا دی

France Police

France Police

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) فرانس میں 23 اپریل کو صدارتی انتخابات کے موقع پر دہشت گردی کی کوشش انسداد دہشت گردی سیل نے ناکام بنا دی، 2 مشتبہ نوجوانوں کو مارسائی سے گرفتار کر لیا گیا۔

فرانسیسی وزیر داخلہ ماتھیاس فیکل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار نوجوان 23 اور 29 سالہ فرانسیسی بنیاد پرست ہیں جو صدارتی امیدواروں میں سے کسی ایک کو نشانہ بنا کر انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی تیاری کر چکے تھے، ان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد کے علاوہ صدارتی امیدواروں کی انتخابی اجلاسوں کا پروگرام برآمد کر لیا گیا ہے۔