فرانس (جیوڈیسک) فرانس کی بندرگاہ کلائس میں پناہ گزینوں کا کیمپ خالی کرانے کے تنازعے پر جھڑپیں جاری ہیں، پولیس نے چار مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
جنگل نام کے اس کیمپ میں تین ہزار سے زائد پناہ گزین آباد ہے، مقامی حکومت نے تارکین وطن سے کیمپ خالی کرانے کی کوشش کی تو جھڑپیں شروع ہو گئی۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا اور کئی خیمے نذر آتش کر دیئے، اس موقع پر مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا، کیمپ میں آباد زیادہ تر تارکین وطن کا تعلق افغانستان اور شام سے ہیں۔