پیرس (جیوڈیسک) فرانس کی بندرگاہ کلائس میں پناہ گزینوں کا کیمپ خالی کرانے کے تنازع پر جھڑپیں ہوئی ہیں ، پولیس نے 4 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق فرانس کی بندرگاہ کلائس میں مقامی حکومت نے تارکین وطن سے کیمپ خالی کرانے کی کوشش کی تو جھڑپیں شروع ہو گئیں، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا، جبکہ کئی خیمے نذر آتش کردیئے گئے ۔ پولیس نے چار مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
اس موقع پر مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا ، کیمپ میں آباد زیادہ تر تارکین وطن کا تعلق افغانستان اور شام سے ہے۔ فرانسیسی حکومت اس کیمپ کو ختم کرنے کے بعد وہاں استقبالیہ مراکز قائم کرنا اور تارکینِ وطن کو وہاں منتقل کرنا چاہتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہاں 3700 افراد رہتے ہیں جبکہ ہیلپ ریفیوجیز کا کہنا ہے کہ یہ تعداد 5497 ہے۔