فرانس میں سعودی شہزادہ لٹ گیا، ڈاکو لاکھوں ڈالرز اور اہم دستاویزات لے اڑے

France

France

پیرس (جیوڈیسک) فرانس میں مسلح حملہ آوروں نے سعودی شہزادے کے قافلے پر حملہ کر کے لاکھوں ڈالر ز اور اہم دستاویزات لوٹ لیں اور فرار ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے۔

کہ سعودی شہزادے کا قافلہ پیرس میں واقع اپنے سفارت خانے سے لیبارگیٹ ایئرپورٹ جا رہا تھا کہ کلاشنکوف سے مسلح افراد نے ان کے قافلے پر پورٹ ڈی لا چیپل کے علاقے میں حملہ کر دای اور قافلے کی ایک گاڑی جس میں 3 افراد سوار تھے۔

اسے اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے، حملہ آوروں نے سعودی شہزادے کے قافلے سے 2 لاکھ 50 ہزار یوروز (33 لاکھ 47 ہزار 780 ڈالرز)، اور اہم دستاویزات اپنے قبضے میں لے لیں اور فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے۔

کہ کچھ حملہ آور دیکھنے میں کمانڈوز معلوم ہو تے تھے۔ پولیس کی جانب سے سعودی شہزادے کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے قافلے کی جو گاڑی اغوا کی تھی وہ بعد میں جلی ہوئی پائی گئ۔

ی جب کہ تینوں اغوا شدگان کو تشدد کئے بغیر رہا کر دیا۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔