سئین،فرانس(جیوڈیسک)فرانس میں شدید برفباری کے ساتھ طوفانی ہواں کے بعد 68ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہو گئے جبکہ سینکڑوں افراد اپنی کاروں میں پھنس کر رہ گئے ، یہ بات منگل کو حکام اور موسمیاتی سروسز نے بتائی۔شمالی شہر للی کے قریب موٹروے پربرفباری کے باعث تین کاروں کے درمیان تصادم کے ایک حادثے میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔
شمال مغربی اور شمالی فرانس میں 26علاقوں میں اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے .منگل کی رات چربرگ کے نزدیک تقریبا 500کاریں پھنس گئیں جہاں 60سینٹی میٹر (تقریبا دو فٹ) تک برف پڑی جبکہ 100کلومیٹر (60میل سے زائد) فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔نارمنڈی اور برٹینی میں 68ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم رہے،تاہم ای آر ڈی ایف نے بتایا کہ پیر کی رات کو اس تعداد میں 500تک کمی ہوئی۔