فرانس میں طلباو طالبات بنیاد پرستی کی طرف مائل ہونے لگے

Fundamentalism

Fundamentalism

پیرس (رپورٹ زاہد مصطفی اعوان) فرانس میں طلباو طالبات بنیاد پرستی کی طرف مائل ہونے لگے۔ گزشتہ سالوں میں 850 طالب علموں کی نشاندہی جنہوں نے بنیاد پرستی کی تعلیم حاصل کی۔

فرانسیسی جریدے کی رپورٹ تفصیل کے مطابق فرانس میںنوجوان نسل جس میں سکول اور کالجز کے طلبہ و طالبات شامل ہیں بنیاد پرستی کی طرف مائل ہورہے ہیں ۔ 850 ایسے طالب علموں کی نشاندہی ہوئی ہے، جنہوں نے بنیاد پرستی کی تعلیم حاصل کی۔ فرانسیسی جریدے نے اخبار میں لکھا ہے کہ اس حوالے سے تفصیلی سروے کیا اور نتائج کی بنیاد پر یہ رپورٹ تیار کی ہے، کہ فرانس کی وزارت تعلیم نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے کہ 850 طالب علم ماضی میں ایسی تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں جو بنیاد پرستی کو فروغ دیتی ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اگرچہ فرانس کے ہائی اسکولوں میں پڑھنے والے55 لاکھ طالب علموں کی تعدادکے لحاظ سے یہ اعداد و شمار زیادہ اہمیت نہیں رکھتے تاہم اس جانب ضرور اشارہ کرتے ہیں کہ یہ رجحان خطرناک ہوسکتا ہے۔ وزارت تعلیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیچرز سے کہا گیا تھا کہ وہ طالب علموں کی حرکات و سکنات یا ان میں آنے والی تبدیلوں پر کڑی نظر رکھیں، مثلاً اگر وہ اپنے طالب علموں میں لباس ، خواتین سے روا رکھے جانے والے ان کے رویئے یا مذہب سے اچانک لگاورکھنے جیسی تبدیلیاں نوٹ کریں تو اس سے فوری آگاہ کریں۔