فرانس، سوئزرلینڈ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی

France Flood

France Flood

فرانس (جیوڈیسک) فرانس اور سوئزرلینڈ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، سیلاب میں بہہ کر تین افراد ہلاک ہو گئے، ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دونوں ملکوں میں پچھتر سال میں آنے والا یہ بد ترین سیلاب ہے۔

طوفانی بارشوں اور سیلاب سے فرانس اور سوئزرلینڈ کے جنوبی علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ فرانس میں سیلابی ریلے میں بہہ کر تین افراد ہلاک ہو گئے۔ سیکڑوں بے گھر افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھاری معاشی نقصان ہوا ہے۔