پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا ہے کہ پولیس نے سیکیورٹی فورسزپر حملے کی ایک نئی کوشش ناکام بناتے ہوئے مبینہ طورپر داعش سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار کیے گئے دہشت گردوں نے دوران حراست ‘داعش’ کے ساتھ تعلق قائم کرنے اور داعشی نظریات اپنانے کا اعتراف کیا ہے۔
فرانسیسی وزیر داخلہ نے بتایا کہ پیرس سے گرفتار کیےگئے دہشت گرد ملک میں دہشت گردی کی ایک بڑی سازش کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں ایک عمر شدت پسند شامل ہے جسے تین سال قبل شام جانے کی کوشش کے دوران گرفتار کر کے جیل میں ڈالا گیا تھا۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے سری لنکا میں ہونے والی بدترین دہشت گردی کی کارروائی کے بعد یہ خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے کہ دہشت گرد فرانس، بیلجیم اور جرمنی میں دہشت گردانہ حملوں کی طرز پر ایشیائی اور یورپی ملکوں میں مزید حملے کر سکتے ہیں۔