پیرس (جیوڈیسک) فرانس دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے پاکستانی فوج سے تعاون لینے پر غور کر رہا ہے۔ فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق وہاں کی وزارت داخلہ اپنے انسداد دہشت گردی سیل کو پاک فوج سے تربیت دلانے کے حوالے سے باقاعدہ ایک معاہدہ طے کرنے پر سوچ بچار کررہی ہے۔
فرانس کے ذرائع ابلاغ میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ خودکش حملہ آوروں سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور سری لنکا سے مدد لی جائے گی اور پہلے مرحلے کے طور پر اس منصوبے پر فوری عمل درآمد کی غرض سے ایک وفد تشکیل دیا جارہا ہے جو ان ممالک سے بات کرے گا۔
پیرس میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعہ میں ایک عورت سمیت دس دہشت گرد وں کے خودکش جیکٹس سے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ سیڈیانی عبدالحمید آباعود کو مکان دینے والے فرد سمیت چار افراد تاحال زیر حراست ہیں۔
ادھر دہشت گردی کے بعد فرار ہونے والے عبدالسلام کے علاوہ واردات میں معاونت کرنے والوں کی تعد اد نو ہوگئی ہے جبکہ معاونین کی تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔