پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے جنوب مغربی شہر بورڈو میں یورو کپ کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی مشقیں ہوئیں جس میں پولیس اہلکاروں سمیت دیگر افراد نے حصہ لیا۔
فرانس میں یورو کپ کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں، شہر بورڈو میں ہونے والی انسداد دہشت گرد مشقوں میں پانچ سو پولیس اہلکاروں اور فائرفائٹرز سمیت طبی عملے نے حصہ لیا۔
دو گھنٹے جاری رہنے والی ان مشقوں میں فین زون میں دہشت گردوں کے دو گروپوں نے دھاوا بولا جن میں خود کش حملہ آور بھی شامل تھے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے، کتوں، روبوٹس اور دیگر عملے کے ساتھ صورتحال پر قابو پایا، فرانسیسی وزیر داخلہ اور وزیر صحت نے بھی مشقوں کو دیکھا۔