فرانس، ٹرین پٹری سے اتر کر پلیٹ فارم سے جا ٹکرائی، چھ افراد ہلاک

France

France

پیرس (جیوڈیسک) فرانس میں ٹرین پٹری سے اتر کر پلیٹ فارم سے جا ٹکرائی،حادثے میں چھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ فرانس کے مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی یہ ٹرین دارالحکومت پیرس سے لموغ جا رہی تھی کہ پیرس سے پچیس کلو میٹر فاصلے پر واقع ریلوے سٹیشن کے پاس جا کر اچانک پٹری سے اتر گئ۔

پلیٹ فارم سے جا ٹکرائی۔ٹرین میں تین سو ستر مسافر سوار تھے۔حادثے میں پلیٹ فارم کی دھاتی چھت بھی گر گئی۔جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں،فرانسیسی صدر فرانسوا اولاندنے جائے وقوع کا دورہ کرنے کے بعد واقعے کی فوری تحقیق کا حکم دیا ہے۔