فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانس میں ٹرین کی ٹکر سے 3 تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی( اے ایف پی ) کے مطابق فرانس کے جنوب مغربی علاقے میں ٹرین کی ٹکر سے 3 تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق سینٹ جین ڈی لوز کے علاقے میں ٹرین گزرنے کے وقت پٹری پر4 تارکین وطن لیٹے تھے، ٹرین کی ٹکر سے 3 تارکین وطن موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 تارکین وطن الجزائر کے شہری ہیں جبکہ باقی 2 کی قومیت معلوم نہیں ہو سکی۔
اس کے علاوہ پولیس کے مطابق ان افراد کے پٹری پر لیٹنے کی وجہ ابھی واضح نہیں ہوئی۔