فرانس نے یوکرائن کے لئے پروازیں منسوخ کر دیں

Flights

Flights

فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانس کی فضائی کمپنی ‘ائیر فرانس’ نے پیرس سے یوکرائن کے دارالحکومت کیف کے لئے کل کی متوقع پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

ائیر فرانس کے جاری کردہ بیان کے حوالے سے ملکی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق فضائی کمپنی نے، پیرس اور کیف کے درمیان کل کی متوقع پروازوں کو دو طرفہ شکل میں منسوخ کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ فیصلہ علاقے کی صورتحال کو پیش نظر رکھ کر حفظ ماتقدم کے طور پر کیا گیا ہے اور صورتحال پر نظر ثانی کی جائے گی۔

اتوار کو متوقع پروازوں کی منسوخی تاحال زیرِ بحث نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ائیر فرانس ہفتے میں 2 دن منگل اور اتوار کو پیرس۔ کیف پروازیں دیتی ہے۔ فرانس نے 19 فروری کو اپنے شہریوں سے یوکرائن سے نکلنے اور مجبوری نہ ہونے کی صورت میں اس ملک کی سیاحت سے گریز کرنے کا مشورہ دیا تھا۔