پیرس (زاہد مصطفی اعوان ) فرانس میں بیروز گاری کی شرح گزشتہ 18 سال کی بلند ترین سطح 10.2 فیصد تک بڑھ گئی۔
فرانس کی شماریات کی قومی ایجنسی کی جانب سے رواں سال کی تیسرے سہ ماہی کے دوران بے روزگار افراد کی تعداد میں 75 ہزار کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران بے روزگار افراد کی تعداد 2.9 ملین افراد تک بڑھ گئی۔
اعداد و شمار کے مطاق تیسری سہ ماہی کے دوران فرانس کی اقتصادی شرح نمو میں 0.3 فیصد کے اضافے کے باوجود بے روزگاری کی شرح میں 0.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔