فرانس: ہفت روزہ جریدے پر فائرنگ کے بعد دو مساجد پر حملہ

Charlie Hebdo Attack

Charlie Hebdo Attack

پیرس (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق مغربی پیرس کے علاقے لی مانس Le Mans میں شرپسند عناصر مسجد کے اندر 3 دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جب کہ جنوبی فرانس میں مغرب کی نماز کے بعد مسجد پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کی گئی تاہم ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مشرقی فرانس کے شہر ولیے فرنچ سرسوانے میں مسجد کے قریب کباب کی دکان میں بھی بم دھماکا ہوا۔

فرانسیسی مسلم شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان واقعات کے بعد ملک کی انتہا پسند سیاسی جماعتوں کی رکنیت میں اضافہ ہو گا۔