پیرس (جیوڈیسک) فرانس میں ییلو جیکٹ تحریک کی طرف سے 17 نومبر کو شروع کئے گئے مظاہروں کے 8 ویں مظاہرے کے لئے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔
ملک بھر میں تقریباً 25 ہزار افراد نے مظاہروں میں شرکت کی اور پولیس نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا۔
دارالحکومت پیرس میں 2 مختلف مقامات پر مطاہرے کئے گئے جن میں سے ایک، بلدیہ کی عمارت کے اطراف میں اور دوسرا ،شانزے لیزے شاہراہ پر کیا گیا۔ 3 ہزار 500 مظاہرین کی شرکت سے کئے گئے ان مظاہروں کے دوران تشدد کے واقعات میں 18 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لئے آنسو گیس اور وقتاً فوقتاً تشدد کا استعمال کیا۔
مظاہروں کا سلسلہ صرف پیرس تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ روئین، نانٹیس اور بورڈیاکس میں بھی مظاہرین سڑکوں پر آئے۔
واضح رہے کہ 17 نومبر کو شروع ہونے والے ییلو جیکٹ مظاہروں میں اس وقت تک 11 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہو چکے ہیں۔
مظاہروں کے دوران 4 ہزار 570 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے 216 کو گرفتار کر لیا گیا۔