فرانس میں ییلو جیکٹ مظاہرین دوبارہ سڑکوں پر نکل آئے

Yellow Jacket Demonstrators in France

Yellow Jacket Demonstrators in France

پیرس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانس میں ییلو جیکٹ مظاہرین، مظاہروں کے 44 ویں ہفتے میں صدر امانوئیل ماکرون انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے لئے ، کل دوبارہ سے سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین نے پیرس کی مختلف شاہراہوں پر مارچ کی اور ماکرون انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین کے ایک گروپ نے اورلے ائیر پورٹ پر مظاہرے کئے۔

نانٹس میں کئے گئے مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور مظاہرین نے متعدد خریداری مراکز کے شیشے توڑ ڈالے۔

پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا، 12 مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا اور 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

لیون کے مظاہرے میں بھی 9 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ مظاہرے 17 نومبر 2018 کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور خراب اقتصادی حالات کے خلاف ردعمل کے طور پر شروع ہوئےجو بعد ازاں ماکرون انتظامیہ کے خلاف احتجاج میں تبدیل ہو گئے اور ابھی تک جاری ہیں۔