اسلام آباد(جیوڈیسک)پنجاب فرانزک لیبارٹری نے کامران فیصل کے جسم پر تشدد کے نشانات کی تصدیق کر دی۔ رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی
پنجاب فرانزک لیبارٹری نے کامران فیصل کی رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوا دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کامران فیصل کے جسم پر تشدد کے نشان ہیں۔ کرائم سین سے فنگر پرنٹس بھی ملے ہیں جن کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کامران فیصل کے جسم سے کوئی نشہ آور شے نہیں ملی۔ اس سے پہلے پولی کلینک کے ڈاکٹروں کی پانچ رکنی ٹیم نے کامران فیصل کی موت کو خود کشی قرار دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ کامران فیصل کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں تھے۔