لاہور (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سینیٹ میں بھی عوامی حقوق کیلئے بھر پور آواز بلند کر یگی، عمران خان کی قیادت میں دھاندلی اور حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے خلاف جد وجہد جاری رہے گی
حکمران خود کو ٹھیک کر نے کے بجائے صرف بڑ ھکیں مار کر قوم کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، عمران خان کے لاہور کے انتخابی حلقے میں جب بھی دھاندلی کی شفاف انکوائری ہوئی حکمران قوم کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔