راولپنڈی (جیوڈیسک) روالپنڈی میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے اداکارہ مشی خان کے خلاف فراڈ کیس میں درخواست پر ضمانت منظور کر لی۔
راولپنڈی کی ایک مقامی ڈاکٹر نے اداکارہ مشی خان پر الزام لگایا ہوا ہے کہ مشی خان نے ایک اشتہاری مہم کے چار لاکھ روپے سے زائد پیسے لے کر اشتہار میں کام نہیں کیا جس پر اداکارہ مشی خان نے پہلے عبوری ضمانت لی۔
جبکہ ضمانت کنفرم کرانے کے لیے ایڈیشنل سیشن جج رانا زاہد کی عدالت میں درخواست دائر کی عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اداکارہ کی مستقل ضمانت منظور کر لی۔