فراڈ کے مقدمہ میں ملوث میاں بیوی اشتہاری قرار

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) سپیشل جج سنٹرل نے فراڈ کے مقدمہ میں ملوث میاں بیوی کو اشتہاری قرار دیدیا۔ ایف آئی اے نے چیچہ وطنی کے رہائشی شاہد محمود اور اسکی اہلیہ کے خلاف ساہیوال کے رہائشی منیر احمد کو سعودی عرب بھجوانے کا جھانسہ دیکر پانچ لاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔

ایف آئی اے نے مقدمے کا چالان عدالت بھجوایا اور دوران سماعت ملزم میاں بیوی عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر سپیشل جج سنٹرل رانا عبدالحفیظ نے میاں بیوی کو اشتہاری قرار دیدیا۔