اسلام آباد (جیوڈیسک) پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بارشوں سے تباہی کے بعد پی ٹی آئی قیادت مسلسل تنقید کی زد میں ہے جب ہرطرف سے سوال اٹھے تو وفاقی وزیر اطلاعات بھی خاموش نہ رہے کہتے ہیں خیبر پختونخوا میں لوگ مر رہے ہیں عمران خان بتائیں وہ اسلام آباد میں کیا کر رہے ہیں۔
پرویز رشید نے انتخابی دھاندلی کے الزامات پر بھی کپتان کو آڑے ہاتھوں لیا کہتے ہیں اگر دھاندلی کے ثبوت تھیلوں میں بند ہیں تو عمران خان اتنے مہینے کیا اکٹھا کرتے رہے؟۔ پی ٹی آئی چیئرمین آخر کب تک قوم کو گمراہ کرتے رہیں گے۔